سیدوالا (نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب کے پرسنل سٹاف آفیسر حید ر علی کی والدہ مسرت یا سین کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں 16/69 سیدوالا ضلع ننکانہ صاحب میں ادا کر دی گئی ۔آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے نماز جنازہ پڑھائی ۔نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،صوبائی وزیر وائلڈ لائف اینڈ فشز ملک اسد علی کھوکھر ،وفاقی وزیر داخلہ برگیڈیر (ر) اعجاز احمد شاہ کے کوآرڈی نیٹر پیر سید سرور شاہ ،ریٹائرڈ ایس ایس پی سید مبشر حسن شاہ ،ایم پی ایز آغا علی حیدر خاں ،رانا اظہر علی آف احمد پور سیال ،نذیر چوہان ،راجہ ریاض احمد کے علاوہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے درجنوں افسران ڈی سی ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد ،ڈی پی او ننکانہ اسماعیل الرحمن کھاڑک ،سماجی رہنما رائے محمد نواز ،حاجی خالد حسین چوغطہ ،الطاف ظہیر محسن ،ظفر عقیل،آغا آفتاب خاں کے علاوہ درجنوں سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی ۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کی آمد پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کر رکھے تھے ۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ننکانہ صاحب نے مقامی میڈیا کو جنازگاہ کے قریب تک نہ جانے دیا اور کوریج پر مکمل طور پر پابندی لگا دی ۔