لاہور(شوبز ڈیسک)شوبز کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ وقت اور حالات سدا ایک جیسے نہیں رہتے اور انسان اس سے بہت کچھ سیکھتا ہے ،جب سے خدا کی ذات سے لو لگائی ہے بہت سے شوق ختم ہو گئے ہیں اور اب میری زندگی کامقصد رب کائنات کے بتائے ہوئے راستے پر چلناہے ۔ ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں فارغ اوقات میں خطاطی کر رہی ہوں اور اس کا مقصد بھی فلاحی ہے ۔میں اب صرف اور صرف دین کے لئے کام کرنا چاہتی ہوں تاکہ میری دنیا اور آخرت سنور سکے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان خطائوں کا پتلا ہے اور اس میں بے شمار خامیاں ہوتی ہیں اور انسان ہونے کے ناطے مجھ میں بھی بے شمار خامیاں ہو ں گی ۔ لیکن خدا کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اپنے راستے پر ڈال دیا ہے ،یہ خدا کی ذات کا کسی انسام پر کرم ہوتا ہے کہ وہ اسے صراط مستقیم کے راستے پر ڈال دے ۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دنیا میں جو بھی کام کروں اس کا مقصد صرف اور صرف رب تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنا ہو۔
خدا کی ذات سے لو نے شوق ختم کردیئے :رابی پیر زادہ
اتوار 03 مئی 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں اتوار 03 مئی 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں