گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جو کچھ بھی ماضی میں کیا گیا اس کا حساب دینا ہوگا، مریم نواز کو ریلیف دینا ہے تو سب خواتین کو دیا جائے ، شریف خاندان نے رنجیت سنگھ کی جائیدادوں پر قبضہ کر رکھا ہے ،خرم دستگیر سرکاری زمینوں پر قابض ہیں ۔پی ٹی آئی رہنمائوں کیساتھ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازگل نے کہا مجھے چند سال پہلے تک نہیں پتہ تھا کہ گوجرانوالہ کے پٹرول پمپ کس کے ہیں ،خرم دستگیر کو پڑھائی لکھائی کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، سرکاری زمین پر بنائے گئے خان پلازہ کی رپورٹ فرانزک کے لیے بھیج دی ہے ، نوازشریف نے خرم دستگیر کو گوجرانوالہ کا بادشاہ بنا رکھا تھا ، مافیا کی بی کیٹگری میں رانا مشہود ، سی کیٹگری میں پومی بٹ جیسے لوگ ہوتے ہیں۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کے پجاریوں کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ، ہمیشہ بیماری کی آڑ لینے والے احکامات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔