لاہور(کلچرل رپورٹر)خلیل الرحمٰن قمر کی سوتیلی بیٹی نے ان سے نفرت کا اظہار کرنے والے افراد کو شٹ اپ کال دی ہے ڈرامہ سیریل’’ میرے پاس تم ہو‘ ‘کی مقبولیت کے بعد خلیل الرحمٰن قمر کو کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ہانش قریشی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ’ لوگ مجھے لطیفے بھیج رہے ہیں اور خلیل الرحمٰن قمر کے بارے میں عجیب و غریب پوسٹیں ٹیگ کر رہے ہیں۔وہ میرے بہن بھائیوں کے والد ہیں اور اس طرح مجھ سے وابستہ ہیں۔ جو لوگ ان کے لئے مذموم الفاظ استعمال کررہے ہیں اس کا اثر ان کے چھوٹے بچوں پر بھی پڑ رہا ہے ۔