اسلام آباد ( آن لائن)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کی درخواست پر ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر اور پی اے سی کے رکن خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے ،قومی اسمبلی کے شعبہ پی اے سی کی جانب سے بتایا گیا کہ خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جاری کئے گئے ، نیب حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی اے سی کے اجلاس میں خواجہ آصف کی شرکت کو یقینی بنائیں ۔