کراچی(نیٹ نیوز) مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ڈی جی نیب ملتان کی سربراہی میں کام کررہی ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسران سمیت مختلف ماہرین شامل ہیں۔جے آئی ٹی کو نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ اور شواہد کے ساتھ ان کے مبینہ فرنٹ مینوں کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں،جے آئی ٹی کے ارکان نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن سے بھی اہم شواہد حاصل کرلئے ۔ جے آئی ٹی دستاویزات کی چھان بین کے بعد خورشید شاہ اور ان کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے جے آئی ٹی کو خورشید شاہ کے 30 ارب سے زائد اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔