پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا اسمبلی کااجلاس ڈیڑھ مہینے کے وقفے کے بعد کل شروع ہو گا اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں اضافی21نشستیں لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ،نئے منتخب ہونے والے ارکان حلف اٹھائیں گے جبکہ قبائلی اضلاع سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کے لئے برطانوی دور میں تعمیر ہونے والے شاہی مہمان خانے میں کمرے مختص کر دیئے گئے ہیں۔ قبائلی 16نشستوں ، مخصوص نشستوں اور اقلیتی نشستوں کے ساتھ خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان کی تعداد 145ہو جائیگی۔