پشاور(خبرنگار) خیبرپختونخوا کابینہ کے برطرف وزرا واپسی کیلئے پرامید ہیں جبکہ حکومتی رویے میں بھی نرمی آ گئی ہے ۔ایک برطرف وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ جلد ہی خوشخبری ملے گی ،سب کچھ بہتری کی طرف جارہا ہے کیونکہ ان کے موقف کو سنجیدگی سے سنا گیا ہے ، وہ پارٹی کے ساتھ ہیں چاہے ان کے پاس عہدہ ہو یا نہ ہو تاہم تاریخ میں ان کے اس اقدام کو سراہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر معاملات کو دیکھا جارہا ہے لیکن سب کچھ جلد ہی واپس اپنی جگہ پر ہوگا۔