مکرمی !اگر آپ اپنی زندگی کے اوراق کی جانب نظر دوڑا ئیں تو زندگی میں ایسے کئی استاد نظر آتے ہیں جنہوں نے آپ کی شخصیت کے وہ پہلو نکھارے جن سے آپ کبھی خود بھی آشنا نہ تھے۔بعض اوقات آپ کو خود معلوم نہیں ہوتا کہ آپ کے اندر کون سے ہنر پوشیدہ ہیں لیکن ایک جوہری ہی ہیرے کی پہچان کر سکتا ہے بالکل اسی طرح ایک استاد ہی جان جاسکتا ہے کہ اس شخص کے اندر کونسی ایسی پوشیدہ صلاحیتیں ہیں جنہیں نکھارنے سے اس کی تمام شخصیت نکھر جائے گی۔استاد کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی ہی طالب علم کے لیے مشعل راہ ثابت ہوتی ہے۔استاد کے الفاظ طالب علم کے لئے معاون و مددگار ہوتے ہیں۔اپنی ذاتی زندگی میں بہت سے ایسے استاد دیکھے ہیں جو زندگی کے سفر میں ہمیشہ ہی معاون و مددگار ثابت ہوئے۔سکول سے یونیورسٹی اور یونیورسٹی سے نوکری تک کئی استاد زندگی میں زندگی کا سبق پڑھا گئے مگر اصل تجربہ تو زندگی کی بھٹی میں جل کر ہی ملتا ہے۔اصل تجربہ تو انسان اپنی غلطیوں سے سیکھ کر ہی حاصل کرتا ہے اور ہر وقت اپنی اصلاح کرنا اور آگے بڑھتے رہنا ہی زندگی میں کامیابی کا باعث ہے۔ ( سارہ عمر،سعودی عرب)