لاہور(نمائندہ خصوصی سے )سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کی تعلیمات کی بدولت جہاں بر صغیر پاک و ہند میں اسلام تیزی سے پھیلا، وہیں پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ تصوف سے بھی روشناس ہوئے ۔ دین اسلام کی ترویج کے لئے حضرت داتا گنج بخش ؒ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ برصغیر پاک و ہند میں موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ جامعہ ہجویریہ کے فارغ التحصیل معاشرے میں حضرت ہجویرؒ کی تعلیمات کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ تاکہ ملک میں انسانیت کی تعظیم اور بھائی چارے کی فضاء کو پائیدا بنیادوں پر فروغ دیا جا سکے ۔اس امر کا اظہار انہوں نے جامع مسجد داتا دربار میں ویں سالانہ ختم بخاری شریف کی تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔