کراچی (نیٹ نیوز) ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا ہے کہ دل ملے ہوئے ہیں مگر آپ لوگ ہاتھ نہ ملائیں۔کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظرفاروق ستار نے شہریوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہری گھروں تک محدود رہیں اور اپنے ہاتھ صاف رکھیں، چین نے لاک ڈائون کیا تو یہ مرض پھیلنے سے رک گیا، میں نے بھی خود کو سماجی طور پر تنہا کر لیا ہے ۔علاوہ ازیں فاروق ستار نے کرونا کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات قابل ستائش قرار دیئے ۔