لاہور( شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ دوسرے کے لئے دل میں حسد اوربغض رکھنے والے ساری زندگی چین نہیں پاتے اور ساری علامات ان کی شخصیت سے واضح ہو تی ہیں ،مثبت سوچ رکھنے والے لوگ دوسروں کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں اور ان کے حصے میں کامیابیاں بھی زیادہ آتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ میں کسی کے لئے دل میں بغض نہیں رکھتی بلکہ اگر مجھے کسی سے کوئی شکوہ یا شکایت ہو تومیں اسے منہ پر کہہ دیتی ہوں ، حسد ایک بد ترین بیماری ہے جو انسان کو اندر سے کھوکھلا کردیتی ہے ،ایسا شخص خود کچھ کرنے کی بجائے دوسروں کی ناکامی کے لئے دعائوں میں لگا رہتاہے ۔ ریشم نے کہاکہ میں سوشل ہوں اور مجھے دوستوں سے ملنا اچھا لگتا ہے ،مجھے اب شخصیت کو جانچنے کا ہنر بھی آ گیاہے ۔ زندگی میں اچھے اور برے دونوں طرح کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے لیکن آپ نے خود محتاط رہنا ہوتا ہے ۔