لاہور( نیٹ نیوز، آن لائن) معروف کامیڈین و اداکارہ روبی انعم کو دل کادورہ پڑنے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہروبی انعم کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لیجایا گیا ۔ڈاکٹروں نے اداکارہ کو ابتدائی طبی امداد اور فوری ٹیسٹ کے بعد آئی سی یو میں منتقل کر دیا ۔ اداکارہ کے شوہر گلوکار و پروڈیوسر اظہراقبال بٹ نے پرستاروں سے اپنی اہلیہ کی صحتیابی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے ۔