مکرمی !کشمیر کے مسلمانوں پہ مظالم نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔لیکن صد افسوس ان امن کے جعلی اور مکار علمبرداروں پہ کہ خون ِ مسلم کی قیمت کا انہیں ذرا بھی احساس نہیں۔جب کوئی غیر مسلم مسلمانوں کے احساسات کو مجروح کرے، کسی معصوم بچے کو گاڑی کے نیچے کچل ڈالے تو یہی امن کے علمبردار اور حقوقِ انسانی کا واویلا کرنے والے کبوتر کی طرح آنکھیں گھما کر اقلیتوں کے حقوق کا درس دیتے ہیں۔اس وقت مودی کی دہشت گردی،ہٹ دھرمی اور انتہا پسندی نے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی تمام کوششوں کو پسِ پشت ڈال کر اور کشمیر کے مسلمانوں کو انہیں ا پنے گھروں میں محصور کر کے اور دس لاکھ فوج بھیج کر ظلم کی ایک نئی داستان رقم کی ہے۔او آئی سی کا اجلاس بلانا ہی صرف کافی نہیں ہو گا بلکہ ایک ایسا لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا کہ نیل کے ساحل سے تا بخاک کاشغر سب کو خونِ مسلم کی حرمت کے لیے ایک ٹھوس فارمولا تیار کرنا ہو گا۔اس کے علاوہ دنیا کے ممالک کشمیریوں سے وفاداری اور اظہارِ یکجہتی کا ثبوت دیتے ہوئے بھارت کے ساتھ تمام تر تجارتی لین دین مئوخر دیں۔انشا ء اللہ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔ (عمران خان بوڑانہ ،ضلع خوشاب)