لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )اندرون شہر میں دو سو سے زائد انتہائی خستہ حال عمارتوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ ایک مخدوش اور نا قابل رہائش عمارت کو سیل کر دیا گیا۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی انتظامیہ کے مطابق مون سون کی بارشوں میں فوری طور پر انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کرائے جانے کے حوالے سے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں گھر خالی نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہر لاہور میں 1874 خستہ حال عمارتیں ہیں روای زون میں 927 اندرون شہر میں 937جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن زون کی حدود میں 10 خطرناک عمارتیں موجود ہیں والڈ سٹی میں موجود 937 خستہ حال عمارتوں میں سے انتہائی خستہ حال دو سو عمارتوں ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مال روڑ پر واقع غلام رسول جیلانی بلڈنگ کو سیل کر دیا گیا بلڈنگ کو مخدوش اور ناقابل رہائش ہونے کی بناء پر سیل کیا گیااے سی سٹی فضل ربی چیمہ نے بلڈنگ کو سیل کیا ایم او آر اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اس حوالے سے محکمہ آثار قدیمہ کو لیٹر لکھ دیا گیاعمارت کا مخدوش حصہ آج گرایا جائے گاٹریفک پولیس کو سروس لین کو بند کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔