فیصل آباد(راناافتخارخاں) دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شعیب ملک، محمد حفیظ اور حسن علی کو شامل نہیں کیا جائے گا جبکہ عمر اکمل بھی جگہ نہیں بنا پائیں گے ۔ امام الحق کو بھی ٹی ٹونٹی ٹیم سے آرام دیئے جانے پر غور کیا جارہا ہے ۔ تاہم سری لنکا کے خلاف کھیلنے والے افتخار احمد اور احمد شہزاد کا ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کا امکان ہے ۔ اقبال سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں کارکردگی کی بناء پر فہیم اشرف اور محمد رضوان کی واپسی کی توقع ہے جبکہ عماد بٹ اور اویس ضیاء کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔ پی سی بی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد رضوان، سرفراز احمد، آصف علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، افتخار احمد، عماد بٹ، محمد حسنین، محمد عامر، وہاب ریاض، عثمان خان شنواری اور شاداب خان شامل ہیں۔ دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان اگلے چند روز میں متوقع ہے ۔