لاہور(خصوصی نمائندہ،92 نیوزرپورٹ، نیٹ نیوز، صباح نیوز ) مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا کنٹرول کرنے کا سہرا وزیراعظم عمران خان اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے ،حالات خراب ہو جاتے تو تصادم روکنا ممکن نہیں تھا ۔اپنے ایک انٹرویو میں چودھری شجاعت نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا دھرنا ہوا ہے کہ جس میں مولوی اور پولیس آمنے سامنے تھے مگر جھگڑا نہیں ہوا، لاٹھی چلی نہ ہی گولی۔ حکومت کے اناڑی کھلاڑیوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ حکومتی رٹ قائم کریں، عمران خان نے ان اناڑی کھلاڑیوں کو مشورہ نہ مان کر فہم وفراست کابڑ ا اچھا ثبوت دیا ہے ، پرویز مشرف کے دور حکومت میں بھی اکثر لوگ مشورہ دیتے تھے کہ آپ حکومتی رٹ قائم کریں۔
دھرنا کنٹرول کرنے کا سہرا وزیراعظم کے سر: شجاعت
اتوار 17 نومبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں اتوار 17 نومبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں