لاہور(وقائع نگار)گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان میں معاشی انقلاب آئیگا۔ملک کو 30ہزار ارب روپے سے زائد کا مقر وض کر نے والے کس منہ سے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہیں؟ تحر یک انصاف کی حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیںحکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یں گی۔پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل ہوسکیں گے ۔فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت قانون سازی سمیت تمام اقدامات کو یقینی بنائے گی۔گور نر ہاؤس لاہور میں وفاقی وزیر شفقت محمود ،ایڈ یشل سیکرٹری جنرل تحر یک انصاف اعجاز احمد چودھری اور پنجاب کے نئے ایڈ ووکیٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھیراسمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک سے کر پشن اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم کو جڑوں سے ختم کر نے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور کوئی شک نہیں کر پشن اور منی لانڈرنگ کر نیوالے ملکی ترقی اور خوشحالی کے سب سے بڑے دشمن ہیں ان کو نشانہ عبر ت بنانا ہوگا۔دریں اثنا گورنرپنجاب چودھری سرور سیاسی محاذ پر متحرک ہوگئے ۔ گورنرپنجاب آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اورسیاسی صورتحال پربات چیت کریں گے ۔چودھری سرورنے گزشتہ 24گھنٹوں میں اہم رابطے اورملاقاتیں کی ہیں جن میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں۔ دونوں سے ملاقات میں پنجاب کے سیاسی حالات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرپنجاب مسلم لیگ(ق)کی قیادت سے بھی رابطہ کرکے سیاسی صوتحال پر بات چیت کرچکے ہیں۔