لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسل کو پولیو جیسے مہلک مرض کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک پولیو سے پاک پاکستان کا ہدف حاصل نہیں کر لیتے ہمیں اس کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ صدر لاہور چیمبر نے پولیو ٹیموں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ ان کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے سب سے ضروری چیز اس سے متعلق آگاہی ہے ۔