لاہور(خبرنگارخصوصی) سوپ مینوفیکچر ایسوسی ایشن کے سابق چیئر مین تنویر صوفی نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس کے حصول کا نظام آسان بناکرحکومت اپنے اہدا ف حاصل کرسکتی ہے ، انکم ٹیکس کا نظام پیچیدہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف حکومتی اہداف حاصل کرنامشکل ہیں بلکہ ٹیکس دینے والوں کو بھی مشکلات کا سامناہے ،انہوں نے کہاکہ ڈیلرز پر شناختی کا رڈ کی پابندی ختم ، ڈسٹری بیوٹر پر شناختی کارڈ کی پابندی عائد ہونی چاہیئے جبکہ چھوٹے دکاند اروں پر شناختی کارڈ کی پابندی کا کوئی جواز نہیں ، ان کے لئے تو حساب رکھنا مشکل ہے ، چھوٹے دکاندار کے بہت مسائل ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم ٹیکس دینے کیخلاف نہیں ہیں مگر ٹیکس دینے کا ایسا نظام متعارف کرایا جائے کہ ہر کوئی آسانی سے ٹیکس اداکرسکے ، ملک کی معاشی حالت اچھی نہیں ہے ،ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے لیکن امید ہے کہ یہ معاشی مسائل جلد حل ہوں گے ،پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے ہمیں پاکستان سے پیار ہے ۔