لاہور(خبرنگارخصوصی)رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام یوم آزادی کاکیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں شہزاد ملک ، سید ناظم شاہ، علی حسام اوردیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان ان گنت قربانیوں کے بعدحاصل ہوا ، پاکستان ایک نعمت ہے اور آج ہم جو کچھ ہیں اس کی وجہ سے پاکستان کا قیام ہے ،پاکستان کی وجہ سے ہی ہم دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں ، دنیا بھرمیں ہماری شناخت کی وجہ پیارا پاکستان ہے ۔ ،انہوں نے کہاکہ اس موقع پر ہمیں اپنی کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولناچاہیئے ،بھارتی اقدامات کی وجہ سے کشمیری بھائی مشکلات کا شکا رہیں، ہم بھارت کے آزاد کشمیر کی خود مختاری ختم کرنے کے اقدام کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اپنے کشمیری بھائیوں کا یقین دہانی کراتے ہیں ہم مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں،ہر سطح پر کشمیریوں کی آواز بلندکریں گے ۔