لاہور(کلچرل رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کو ایک بار پھر نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں ان سے بیرون ملک سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹس میں ان سے بیرون ملک ہونے والے شوز کے ساتھ ساتھ ٹریول ہسٹری بھی طلب کی گئی ہے ۔نوٹس میں یہ گلوکار کو یہ بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ گزشتہ 7 سالوں کے دوران ہونے والی آمدنی اور بیرون ملک دوروں کی تفصیلات فراہم کریں۔