کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے راشد نسیم نے بھارت کے مارشل آرٹ ماسٹرپبھاکر ریڈی کا ریکارڈ توڑدیا جس کے بعد راشد نسیم کے عالمی ریکارڈز کی تعداد 56 ہوگئی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان راشد نسیم نے پبھارکر ریڈی کے 3 منٹ میں 5 کلو وزن باندھ کر106 مرتبہ گھٹنے مارنے کے ریکارڈ کو توڑدیا۔ انہوں نے 152 مرتبہ گھٹنے کے وار ٹارگٹ پرمارکرنیا ریکارڈ قائم کیا، گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈز انتظامیہ نے تصدیق کر دی، کورونا کے باوجود رواں سال اب تک راشد نسیم 10 سے زائد ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کراچکے ہیں، بھارت کے 15 سے زائد ریکارڈز توڑنے کے ساتھ 50 سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے والے راشد نسیم حکومتی اعزاز کے خواہاں ہیں، ان کی اکیڈمی کے عالمی ریکارڈزکی تعداد 70 ہوگئی، راشد نسیم کا اگلا ہدف عالمی ریکارڈز کی سنچری بنانا ہے ۔