لاہور(کلچرل رپورٹر) اورینٹل بنیر تلے بننے والی ڈرامہ سیریز’’جی ٹی روڈ‘‘ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے نجی ٹی وی سے آن ائیر ہوگی جس کی کاسٹ میں اسماء عباس، خالد بٹ،کاشف محمود، سونیا مشال،عنایت خان،وقاص عباس ، عثمان راج، مومنہ قدوس،فریحہ وسیم،شائستہ جبیں،آمنہ راہی ، عرفان خان، فائزہ مصطفی ، ماریہ ملک، مریم شفیع،ثمینہ بٹ شامل ہیں۔ ڈرامہ کی زیادہ عکس بندی اندرون شہر میں کی گئی ہے جس کے ڈائریکٹر دلاور ملک، کیمرہ مین شیری رانا ،رائٹر سارہ قیوم ، میک اپ فرح دیبا اور پروڈیوسر خرم ریاض ہیں۔