لاہور(پ ر ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن کسی کو انتشار اور ذاتی تسکین کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کے مفاد کے برخلاف کوئی قدم نہیں اُٹھائے گی۔ کرپشن کی بنیاد پر کھڑی اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی، انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام آئین، قانون کی بالادستی، اداروں کی مضبوط اور انہیں بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ کرپشن کا خاتمہ ہے ، عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے ۔