مکرمی! گزشتہ چند روز قبل سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی نظریں یواین اے پر ٹکی تھیں۔ کیونکہ یہاں بات کی جانی تھی دو اہم ممالک کے ایسے مسئلے پر جس پر اب دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں وہ مسئلہ کشمیر ہے۔ دونوں ممالک کے وزیراعظم کے خطاب یونائیٹڈ نیشن میں خاص دلچسپی رکھتے تھے۔ کیونکہ بھارت نے کشمیر کو کرفیو لگاکر تمام شہریوں کے لئے بند کردیا ہے۔ عورتوں بچوں اور نوجوانوں بوڑھوں پر تشدد تو بہت پہلے سے ہورہا ہے۔ مگر آرٹیکل کے اٹھانے کے بعد سے حالات یکسر تبدیل ہوگئے۔ اس وقت سب سے زیادہ کشمیریوں کی امیدیں پاکستانیوں سے وابستہ تھیں۔ جب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تقریر کی گئی تو انہوں نے تمام باتیں واضع کردیں۔ یہ پیغام کہ بھارت سے سات گنا چھوٹا ملک ہونے کے باوجود اگر جنگ ہوئی اور سرینڈر کرنے کو کہا گیا تو پاکستان آخر تک لڑے گا ۔خان صاحب نے پوری قوم اور مسلم امہ کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔(سدرہ اسلم)