اسلام آباد (صباح نیوز) سیاسی حالات کے حوالے سے متحدہ حزب اختلاف کا چارٹر آف ڈیمانڈ طے کرنے کیلئے آل پارٹیز رہبر کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس سابق وفاقی وزیر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی کی صدارت میں ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، دینی جماعتوں، نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان رہبر کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ رہبر کمیٹی اتفاق رائے سے متحدہ حزب اختلاف کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو حتمی شکل دے گی جو کہ منظوری کیلئے 29 اگست کو آل پارٹیز کانفرنس کے سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسلام آباد لاک ڈاؤن سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے قائدین باقاعدہ طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ سے حکومت کو آگاہ کرینگے ۔