نئی دہلی ( آ ن لائن ) بھارتی ریاست اترپردیش میں نچلی ذات کے ہندوئوں کو مردے جلانے سے روک دیا گیا۔ یہ واقعہ بھارتی شہر آگرہ کے قریبی گاؤں رائے دہ میں پیش آیا، جہاں انسانیت کی تذلیل کی گئی، نچلی ذات کی مردہ خاتون کو جلانے کی تمام تیاریاں کر لی گئیں لیکن اونچی ذات کے ہندو وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے مردے کو جلانے سے روک دیا۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے انہیں عزت سے مرنے کا بھی حق نہیں۔غمزدہ خاندان کو خاتون کی لاش کو دوسرے شمشان گھاٹ لے جانا پڑا۔ پولیس نے روایتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔بھارت میں بڑھتی عدم برداشت سے دلتوں اور دوسری اقلیتوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے ۔