کراچی (سٹاف رپورٹر)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ رجب المرجب 1441 ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 فروری بروز پیر بعد نماز عصر دفتر محکمہ موسمیات، موسمیات چورنگی یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا۔