کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) بیوروچیف ’’92نیوز‘‘ چینل اور روزنامہ’’92نیوز‘‘ کوئٹہ کے ایڈیٹر خلیل احمد کے چھوٹے بھائی صغیراحمد انتقال کرگئے ، مرحوم ظہیر احمد مرحوم کے صاحبزادے ، خلیل احمد، منیر احمد اور تنویراحمد کے بھائی تھے ، مرحوم کے جسدخاکی کو کاسی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ دریں اثناقائم مقام گورنر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، سینیٹر حاصل بزنجو،، ارکان قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل، محمد اسلم بھوتانی، صوبائی وزراء سردار محمد صالح بھوتانی، سلیم کھوسہ، ظہور احمد بلیدی، عبدالخالق ہزارہ، ملک نعیم بازئی، زمرک خان اچکزئی، سردار یارمحمد رند،علی مدد جتک، سید اقبال شاہ، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، جمال شاہ کاکڑ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،جان محمد بلیدی ودیگر اہم شخصیات نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیانات میں خلیل احمد کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے ۔