مکرمی !مہنگائی کے ہاتھوں عوام دووقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں۔ ملک بھر میں آٹے اورچینی کا بحران پیدا کرکے وزیراعظم کے چہیتوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ اس لحاظ سے وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کیلئے 10ارب روپے کی سبسڈی عوام کیساتھ سنگین مذاق سے کم نہیں۔ جنا ب عمران خان صاحب آپ حکومت میں ہیں اور آپ نے ہی عوام کے مسائل حل کرنے ہیں۔ مگر بظاہر یہی محسوس ہو تا ہے کہ انصاف کی حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں حکومت کے لئے حکمرنی ایک کھیل تماشے کے سوا کچھ نہیں بہتر ہو گا حکومت عوام کو ریلیف کا لالی پاپ دینے کے بجائے روزگار تعلیم اور صحت کے یکساں مواقع فرہم کرنے کے لیے اقدمات کرے تاکہ عوام خیرات کی بجائے اپنے پائوں پر کھڑاہو سکیں۔ (سجاد علی شاکر لاہور)