اسلام آباد ،راولپنڈی (سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے کمانڈنگ افسروں کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگارشہداپرپھول چڑھائے ، انہوں نے کانفرنس کے شرکا سے خطاب کیا ، رجمنٹ کی جنگی تیاریوں کو سراہا،رجمنٹ سینٹر آمد پر کرنل کمانڈنٹ فرنٹیئر فورس رجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی اور انسپکٹر جنرل آرمزماجد احسان نے ان کا استقبال کیا۔