لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے ڈرامہ کیرئیر کا آغاز ’’ رقیب سے ‘‘ سے کردیا۔ دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، صبا فیصل، اقراء عزیز، فریال محمود ، سلمان شاہد، ثاقب سمیر، حسن میر اور دیگر شامل ہیں۔ حدیقہ کیانی نے اس حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے محض چوبیس گھنٹوں میں ہی بہت اچھا رسپانس ملا ہے ۔ یہ میرے لئے ایک ناقابل یقین اعزاز ہے۔میں آپ لوگوں کو یقین دلاتی ہوں کہ "رقیب سے "ایک انتہائی منفرد پراجیکٹ ہے ۔