اسلام آباد(نیوزرپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی سربراہی یورپی یونین کی سفیر اندرولہ کا مینارا نے کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ افغانستان میں مفاہمتی عمل اور مقبوضہ کشمیر وایل اوسی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔وفدمیں بیلجیم،جرمنی،اٹلی،ہالینڈ،سپین،سویڈن، پولینڈ،چیک ری پبلک اوررومانیہ کے سفیر، یونان کے ناظم الامور ، آسٹریا کے پولیٹیکل اتاشی، ڈینش سفارتکار بھی شامل تھے ۔یورپی یونین کے وفد نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردارکوسراہا۔