فیصل آ باد(گلزیب ملک )7سال کے دوران اڑھائی لاکھ سر کاری ملازمین کے این او سی کے بغیر بیرون ملک دوروں کا انکشاف ہوا ہے ۔ان ملازمین کی رپورٹ تیارکر لی گئی ہے ۔ممکنہ طور پر پیڈا ایکٹ کے تحت کا رروائی کی جا ئے گی ، سر کاری ملازمین کی اکثر یت نے ایسے ممالک کا رخ کیا جہاں لوگ صرف سیر وتفریح کیلئے جا تے ہیں ، یکم جنوری 2013ء سے رواں سال تک مجموعی طور پر 2 لاکھ41 ہزار25 سر کاری ملازمین نے بیرون ملک کا رخ کیا ، جن میں سے کراچی ائیر پورٹ سے ایک لاکھ36 ہزار717 ،اسلام آ باد ائیر پورٹ سے 75 ہزار715 ،لاہور ائیر پورٹ سے 16 ہزار 301 ،کوئٹہ ائیر پورٹ سے 8 ہزار420 ،فیصل آ باد سے ایک ہزار 927 ،پشاور ائیر پورٹ سے ایک ہزار50 اور ملتان ائیر پورٹ سے 895 سر کاری ملازمین بیرون ملک گئے ۔اس حوالے سے رپورٹ وفاقی حکومت کو بھیج دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ان سر کاری ملازمین کوشو کاز نوٹس جا ری کرتے ہوئے جواب طلب کیا جائے گا ،تسلی بخش جواب نہ ہونے پران کو ملازمت سے فارغ کر نے کے ساتھ دیگر محکمانہ کارروائی کا سامناکرنا پڑے گا ۔ذرا ئع بغیراجازت بیرون ملک سفر کر نے والے سر کاری ملازمین کی اکثر یت دبئی ، سو ئز ر لینڈ گئی ،ان دوروں پر سر کاری ملازمین کو وہ افراد لیکر گئے جنہوں نے مبینہ طور پر غیر قانونی کام کر ائے تھے ۔سرکاری ملازمین کو بیرون ملک سیر و تفریح کے ساتھ خر یداری کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔