اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) تحریک انصاف حکومت نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 617.3ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے ہیں جو جاری مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کیلئے مختص کئے گئے ترقیاتی بجٹ کے 91.5فیصد ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال2018-19ئکیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت 675ارب روپے مختص کئے گئے تھے ۔ توقع ہے کہ جاری مالی سال کے اختتام تک رواں مالی سال کیلئے مختص کردہ بجٹ کے تحت تمام فنڈز جاری کر دیئے جائینگے ۔