لاہور (فورم رپورٹ : رانا محمد عظیم ، محمد فاروق جوہری )پاکستان کو سی پیک پر امریکی پریشر سے بچنے کیلئے اس کو تیزی سے مکمل کرنا ہو گا ۔ہر ملک اپنا قومی مفاد دیکھتا ہے ہمارا مفاد سی پیک میں ہے توہمیں بھی اپنا مفاد دیکھنا ہو گا ۔اگر سی پیک مکمل ہو جاتا ہے تو ہم چینی ڈیفنس کا حصہ بن جائیں گے اور امریکہ کو یہ معلوم ہے کہ اس کے بعد وہ ہمیں کبھی استعمال نہیں کر پائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار خارجہ و عسکری امور کے ماہرین نے روزنامہ92نیوز فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے کہا کہ چین کے مفادات سی پیک کے ساتھ منسلک ہیں اور ہمیں بھی دیکھنا ہو گا ہمارے مفادات کس میں ہیں ، سی پیک ہماری زندگی کا ضا من ہے تو ہم کس طرح سے سی پیک سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے پہلے بھی اچھے فیصلے کئے ہیں اور سی پیک کو لیکر وہ کسی قسم کا پریشر نہیں لیں گے ۔ بریگیڈئیر (ر)محمود شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنی پالیسی کو سیدھا رکھنا ہو گا انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گرزے گا ہمیں معلوم ہے کہ ہم پر امریکی پریشر آ ئے گا انہوں نے کہا کہ سی پیک مکمل ہو گا تو ہم چینی کا حصہ بن جائیں گے ، امریکہ پاکستان کو گو مگو کی کیفیت میں رکھنا چاہتا ہے ، امریکہ نے کبھی بھی صحیح معنوں میں پاکستان کی مدد نہیں کی ۔ معروف تجزیہ کار حسن عسکری نے کہا سی پیک کے کام میں تاخیر ہو ئی تو امریکہ ہم پریشر ڈالے گا ہمیں اس پریشر کو زائل کرنے کیلئے تیزی سے سی پیک پر کام کر مکمل کر نا ہو گا ۔