روم(این این آئی)کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی میں زندگی کے آخری لمحات میں اپنا وینٹی لیٹر ایک نوجوان مریض کی زندگی بچانے کیلئے دینے والا عمر رسیدہ وہ پادری چلبسا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صوبے بیرگامو کے شہر لوویرے کے ہسپتال میں عمر رسیدہ پادری نے اپنا وینٹی لیٹر اس وقت کرونا کے نوجوان مریض کو دیا تھا جب اسے سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا اور ہسپتال میں اضافی وینٹی لیٹر موجود نہیں تھا۔ ہلاک ہونے والا 72 سالہ پادری گوسپے براردیلے صوبے بیرگامو کے چھوٹے سے قصبے کسنجو کے ایک چرچ میں پادری تھا۔کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد انہیں لوویرے کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔پادری گوسپے براردیلے کے لیے ان کے پیروکاروں نے وینٹی لیٹر کا خصوصی بندوبست کیا تھا۔ پادری کی لاش کو آبائی گاؤں لایا گیا مگر ان کی آخری رسومات میں کسی کو شرکت کی اجازت نہیں تھی، لوگوں نے پادری کا آخری دیدار گھروں کی کھڑکیوں اور بالکونیوں سے کیا۔