کراچی (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان فلم انڈسٹری کے حوالے سے کئی اہم امور زیر بحث لائے گئے ۔ وفد میں چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن شیخ امجد رشید، عمارہ حکمت، مومینہ دورید، شہزاد رفیق و دیگر شامل تھے ۔ میٹنگ میں فلم پالیسی کا اطلاق، پاک چائینہ مشترکہ فلم سازی، پاکستان میں فلم انڈسٹری کے مسائل و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات سے ہونے والی ملاقات میں فلم پالیسی کا اطلاق آئندہ سال جنوری 2020 تک کرنے کی تاکید کی گئی ہے ۔