لاہور(نیوز رپورٹر)کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی اہم میل ایکسپریس ٹرینوں کا شیڈول بہتر نہ ہو سکا جس سے مسافر خوار ہونے لگے ، مسافر شدید گرمی میں ٹرینوں کے انتظار میں گھنٹوں پلیٹ فارم پر بیٹھے رہتے ہیں ، مسافروں کے احتجاج بھی بے کار ثابت ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینیں قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس،گرین لائن، جناح ایکسپریس،تیز گام ، پاکستان ایکسپریس اورملت ایکسپریس تاخیر سے پہنچیں جبکہ لاہور سے گزشتہ روز پاک بزنس ایکسپریس3گھنٹے ، کراچی ایکسپریس2گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس3گھنٹے 10منٹ، ملت ایکسپریس2گھنٹے لیٹ اور پاکستان ایکسپریس بھی تاخیر سے روانہ ہوئی جس سے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے صورتحال پر شدید احتجاج کیا ۔