لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت نابینا افراد کو نوکریاں دینے کی بجائے سٹرکوں پر دھکے کھانے پر مجبور کررہی ہے ۔ تبدیلی سرکار کی ریاست مدینہ میں ہزاروں پڑھے لکھے نابینا افراد ڈگریاں لے کر در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔ حکمران نابینا افراد کے جائز اور آئینی مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو نوکریاں دیں اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گونر ہاوس کے سامنے نابینا افراد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نصراللہ اولکھ ، عبدالخالق ، محمد یونس میو ، قدیر شکیل اور جے آئی یوتھ کے رہنما بھی موجود تھے ۔