احمد پور شرقیہ،بہاولپور(نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک )چنی گوٹھ میں شریف برادران کی ملکیتی اتفاق شوگر ملز پر چھاپہ مار کرسٹاک کی گئی چینی کی 55ہزار سے زائد بوریاں برآمدکرلی گئیں۔شریف برادران کی یہ شوگر ملز بند پڑی ہے اور اس سال اس میں کرشنگ بھی نہیں کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نعیم صادق چیمہ اورڈی او انڈسٹریز کی سربراہی میں ٹیم نے ملز کو سیل کردیا ہے ،ملز پر چھاپہ سپیشل برانچ پولیس کی اطلاع پر ماراگیا۔