لاہور(اپنے رپورٹر سے ) چیئر مین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ شاہدرہ موڑ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خواجہ سہیل نے نئے ڈیزائن کے بارے میں یاسر گیلانی کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک کی بہتری کیلئے شاہدرہ موڑ کو ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا، آٹھ ٹریفک سگنلز لگائے جائیں گے اور سلپ روڈ کا اضافہ کیا جائے گا۔