لاہور (پ ر ) صوبائی وزیر برائے معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ مقررہ مدت میں ریونیو کلیکشن کے اہداف کو پورا کرنا محکمہ کی اہم ترجیح ہے ۔ نئی ادنٰی معدنیات کے مقامات کی نشاندہی کا عمل مزید تیز اور شفاف کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ریونیو جمع کیا جا سکے ۔ محکمہ معدنیات میں معدنیات کی لیز سے لے کر ریت اور سیمنٹ کے ٹھیکوں تک کسی بھی معاملہ میں ایک روپے کی بھی کرپشن ناقابل معافی ہو گی۔