اسلام آباد (وقائع نگار) وزیر اعظم کے مشیربرائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق ریپ کی روک تھام کیلئے تیار کردہ قانون کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق ریپ کی روک تھام کیلئے تیار کردہ قانون کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ انہوں نے کہا اینٹی ریپ بل کا مقصد متاثرین کا تحفظ اور ملزمان کا ریکارڈ رکھنا ہے ، خصوصی عدالتوں کی تشکیل کے ذریعے مقدمات کی تیز رفتار اور موثر پراسیکیوشن بل میں شامل ہے ۔