اسلام آباد (خبرنگار) ریکوڈک معاملے پر انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیو ٹ عالمی بینک کے ثالثی فورم اکسیڈ نے پاکستان کو 6ارب جرمانہ پر مستقل حکم امتناع جاری کرتے ہوئے جرمانہ ادا کرنے سے روک دیا ہے ۔ اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کمپنی ٹتھیان کو 6 ارب ڈالر کی ادائیگی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کی حکومت پاکستان کی درخواست اکسیڈ نے منظور کر لی ، اگلے سال معاملے پر حتمی سماعت کی جائے گی، اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع کے مطابق جولائی 2019 میں اکسیڈ ٹریبونل نے آسٹویلوی کمپنی ٹیتھیان کے حق میں فیصلہ دیا تھا، اکسیڈ نے پاکستان کو 6ارب ڈالر آسٹریلوی کمپنی کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ریکوڈک معاملے پر یہ پاکستان اور اس کی قانونی ٹیم کی بڑی کامیابی ہے ۔ اٹارنی جنرل آفس کے مطابق 2019میں پاکستان نے 6ارب ڈالر جرمانہ کالعدم قرار دلانے کے قانونی کارروائی شروع کی تھی۔ اٹارنی اکسیڈ نے پاکستان کی درخواست پر 6ارب ڈالر جرمانے کی ادائیگی روکنے کا عبوری حکم امتناع دیا۔اپریل 2020 میں حکم امتناع مستقل کرنے کی سماعت ویڈیو لنک پر ہوئی اور 16ستمبر کو اکیسڈ نے پاکستان کے حق میں حکم امتناع کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔ اٹارنی جنرل کے مطابق انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ میں یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ریکوڈک معاملے پر حتمی سماعت مئی 2021 میں ہوگی۔