نیو یارک(شوبز ڈیسک)جیمز بانڈ کی پہلی فلم کی ’’گن‘‘ نیلامی کے لیے تیار،ہ گن اداکارشان کونری نے پہلی فلم 'ڈاکٹرنو' میں استعمال کی تھی،رپورٹ کے مطابق جرمن ساختہ والتھر پی پی (پولیس پسٹل) کی نیلامی اگلے ماہ بیورلی ہلز کیلی فورنیا میں ہوگی جب کہ گن کی آن لائن بولی بھی لگائی جاسکے گی۔نیلامی کے حوالے سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گن 3کروڑ روپے سے زائد میں فروخت ہوسکتی ہے ۔خیال رہے کہ سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار شان کونری 31 اکتوبرکو 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے ، انہوں نے جیمز بانڈ سیریز کی ابتدائی 7 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔