پشاور( ذیشان کاکاخیل)ضلع خیبر سے کامیاب 2 نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی اور شفیق آفریدی نے انتخابی وعدہ ایفا کرتے ہوئے حلقے کے 5 ہزار نوجوانوں کو کالام کی سیر کرادی ہے ۔پی کے 105سے جانیوالا پہلا گروپ 3ہزار گاڑیوں پر مشتمل ہے ،کالام میں نوجوانوں کیلئے 30دنبے ذبح کئے گئے اور 160دیگ چاول پکائے گئے ،یہ سلسلہ چار دن تک جاری رہے گا۔سیر حلقہ پی کے 105کے بعد 106اور پی کے 107کے نوجوانوں کو بھی کرائی جائیگی، نوجوانوں کے قیام کے لئے 50سے زائد ہوٹلز بک کئے گئے ہیں،مقامی لوگوں کے مطابق یہ تفریحی دورہ بلدیاتی انتخابات میں بھی کام آئے گا ۔ دونوں ایم پی ایز رشتے میں چچا زاد بھائی اورحال ہی میں بلو چستان عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔