لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے آصف زرداری،شہباز شریف اور دیگر سیاسی شخصیات کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے خلاف درخواست پر وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے متفرق درخواست پر سماعت کی ، عدالت سپیکر قومی اسمبلی کوپروڈکشن آڈر جاری کرنے سے روکے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف درخواستوں پر لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں سے رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے ریمارکس دئیے اگر 10 روپے کی چیز 100 روپے میں فروخت ہو رہی ہے تو انتظامیہ ایکشن کیوں نہیں لیتی۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے جوڈیشل ایکٹویزم پینل اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کے دوران مہنگائی کنٹرول نہ کرنے پر ایڈیشنل کمشنر کی سرزنش کی۔ ایڈیشنل کمشنر نے کہاماڈل بازار عوام کی سہولت کیلئے بنائے گئے ۔ عدالت نے کہا جب لوگوں کو سستے داموں اشیاء کی دستیابی ممکن نہیں تو ایسے بازاروں کا کیا مقصد ہے ۔