لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہے مگرحکمرانوں کی نا اہلی کے باعث کبھی سبزیوں کبھی گندم کا مصنوعی بحران پیدا ہوجاتا ہے جو تشویشناک ہے ،آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد دالوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر نے لگی ہے موجودہ حکومت نے طاقتور ٹیکس چور طبقہ کو مراعات دیں اور اس کا بوجھ مہنگائی کی صورت میں عوام پر پڑا ہے ۔ حکمرانوں کاچیک اینڈ بیلنس نظام نہ ہونے کی وجہ سے ذخیرہ اندازوں نے پورے نظام کو ہی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ،مسلم لیگ نواز،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ایک ہی مثلث کے تین کونے ہیں جن کا زاویہ کرپشن کرو اور طاقتور مافیا کو مزید طاقتور کرو تاکہ یہ اپنی سرمایہ کاری سے نظام کی شفافیت کو مفلوج کرئے اور اشرافیہ کو فائدہ پہنچائے ان باتوں کا اظہار انھوں نے ورکرز سے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آنے کے بعد غربت کی شرح میں اضافہ اور معیشت کی شرح نمو میں کمی آئی، 70 فیصد لوگ روز کماتے اور روز کھاتے ہیں جو غربت کی لکیر سے نیچے لڑھک گئے ہیں۔